رات 10بجے کے بعد تقریبات پر پابندی:فیصلہ ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسلام آباد میں رات 10 بجے کے بعد شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آج سے اسلام آباد میں شادی ہالز،مارکیز میں رات 10 بجے کے بعد شادی کی تقریبات پر پابندی کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ذرائع نے کہا ہے کہ اس کے علاوہ شادی کی تقریب میں صرف ون ڈش کی اجازت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کو پابندی سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کیلئے خوشخبری۔وزارت ریلوے کا اہم فیصلہ