جان سے مارنے کی دھمکی: سلمان خان نے بڑا قدم اٹھالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ خان نے جان سے مارنے کی دھمکی والا خط موصول ہونے کے بعد ممبئی چھوڑ دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس کی ایک ٹیم نے دھمکی آمیز خط ملنے پر سوبربان باندرا کے علاقے میں سلمان خان کے گھر کا دورہ کیا اور معاملے کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے اطراف میں سیکیورٹی کو انتہائی سخت کر دیا جبکہ حکام نے دبنگ خان اور والد کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں "شہباز اسپیڈ” سے سستے آٹے کی فراہمی کا آغاز
دھمکی آمیز خط ملنے کے بعد سلمان خان اپنے ذاتی محافظوں اور پولیس کی سخت سیکیورٹی میں پیر کی رات ممبئی ایئرپورٹ سے حیدرآباد کیلیے روانہ ہوئے ہیں۔
قریبی ذرائع نے بتایا کہ دبنگ خان کسی خوف کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ کرنے کے لیے حیدرآباد گئے ہیں، سلمان خان کی آمد کے پیش نظر حیدرآباد سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل سلمان خان اور اُن کے والد سلیم خان کو قتل کی دھمکی سے متعلق ایک خط موصول ہوا، جس کے پیش نظر پولیس نے دونوں کو مصروفیات مختصر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
دوسری جانب سلمان خان کے والد سلیم خان نے بھارتی پینل کوڈ 506 کے تحت باندرا پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔