توشہ خانہ کیس .ڈونلڈ ٹرمپ مشکل میں پھنس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف بھی توشہ خانہ کیس کھل گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی حکومتوں کی جانب سے دیے گئے تحائف کا مکمل ریکارڈ محکمہ خارجہ کو دینے میں ناکامی پر امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی نے ٹرمپ کیخلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
ڈیموکریٹ رکن کانگریس کیرولائن میلونی کاکہناہے یہ معلوم ہی نہیں کہ ٹرمپ کوکن غیر ملکیوں نے کتنی مالیت کے تحائف دیئے،انہوں نے سوال اٹھایا کہ کہیں سابق صدرپر بیرونی حکومتیں اثرانداز تو نہیں ہوئیں جن سے امریکی خارجہ پالیسی کے مفادات خدشات کاشکار بنے ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: موٹرسائیکل خریدنے والوں کیلئےایک اور اہم خبر