(24 نیوز) انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 33 پیسے کی کمی آئی۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی ٹریڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ دوران ٹریڈنگ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک دن میں 2 روپے 33 پیسے کی بڑی کمی آئی، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 202 کے بعد 201 روپے کی سطح سے بھی نیچے آگیا۔ ڈالر 202.83 سے کم ہوکر 200.50 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں "شہباز اسپیڈ” سے سستے آٹے کی فراہمی کا آغاز
دوسری جانب سونے نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔ ایک تولہ سونا 2100 روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونا کی قیمت 1 لاکھ 43 ہزار 800 روپے ہوگئی۔ جبکہ 22 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 31 ہزار908 روپے اور 22 قیراط فی تولہ سونا کی قیمت 1 لاکھ 25 ہزار 913 روپے ہوگئی۔