پی ٹی آئی کے اہم رہنما کی حفاظتی ضمانت نا منظور

Jun 08, 2022 | 11:35:AM

(24نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد  کردی ۔

تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کے وکیل کی عدالت سے آج سندھ اسمبلی اجلاس کے لئے ضمانت دینے کی استدعا مسترد  کردی گئی،عدالت نے درخواست گزار وکیل کے دلائل کے بعد درخواست خارج کی ۔ حلیم عادل شیخ کے وکیل نے استدعاکی کہ سندھ حکومت جھوٹے نامعلوم مقدمات میں گرفتار کر کے آج سندھ اسمبلی بجٹ اجلاس میں شرکت سے روکنا چاہتی ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے یہ عدالت پہلے ہی ایک مقدمہ میں حفاظتی ضمانت دے چکی ہے حلیم عادل شیخ کو تین ہفتے کی حفاظتی ضمانت دی تھی حفاظتی ضمانت کے دوران ان کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونا تھا  یہ عدالت سندھ ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں جا سکتی  درخواست گزار کو سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرنا چاہئے ۔

 یہ بھی پڑھیںریحام خان نے عمران خان سے حق مہر میں کیا لکھوایا تھا؟جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

مزیدخبریں