جنگل میں آگ کا معاملہ معروف ٹک ٹاکر کی ضمانت منظور

Jun 08, 2022 | 11:36:AM

(ویب ڈیسک ) جنگل میں آگ لگا کر ٹک ٹاک کیلئے ویڈیو شوٹ کرنے والی ڈولی ( نوشین ) کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت مل گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر ڈولی کی درخواست ضمانت پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی  ہے ، عدالت نے استفسار کیا کہ کوئی شواہد موجود ہیں کہ ڈولی نے جنگل میں آگ لگائی ، کتنی مالیت کے درختوں کا نقصان ہوا؟۔عدالت کو بتایا گیا کہ ڈولی کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے ابھی تخمینہ لگانا باقی ہے کہ آتشزدگی سے نقصان کتنا ہوا ہے ۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد سجاد نے مارگلہ ہلز کے جنگل میں آتشزدگی کیس کی سماعت کی تھی، ڈولی کی جانب عدالت میں عبوری ضمانت میں توسیع کی استدعا کی گئی تھی  تاہم وہ خود عدالت میں پیش نہ ہوئیں  تھی ۔ ان کے  وکیل  کا کہنا تھا کہ نے وہ یہیں ہیں  لیکن انہوں نے اپنا کیس دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ جو دفعات لگائی گئی ہیں وہ اس عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی۔

 تا ہم اب عدالت نے   نوشین عرف ڈولی کی ضمانت منظور کرلی ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ کے قریب ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاک کر ڈولی کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمات درج کیے گئے تھے

مزیدخبریں