گرمی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر ۔غیر معمولی بارشوں کیلئے تیار ہو جائیں

Jun 08, 2022 | 12:36:PM
گرمی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر ،اب ایک دو روز نہیں محکمہ موسمیات نے معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔
کیپشن: آسمان پربادل چھائے ہوئے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گرمی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر ،اب ایک دو روز نہیں محکمہ موسمیات نے معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  لاہور ،سبی، لاڑکانہ کا درجہ حرارت   41  ڈگری سینٹی گریڈ  ہو گیا ،اسلام آبادمیں رات کوگرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی،اس کے علاوہ لاہور،فیصل آباد،بہاولپورسمیت دیگرعلاقوں میں شام کے وقت گردآلودہوائیں چلنےکی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات  کا کہنا کہ ملک کے میدانی علاقے اور بالائی سندھ بدستور شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں،  اس سال معمول سے زیادہ پنجاب ،سندھ اور کے پی میں بارشیں ہو ں گی لیکن 10 جون تک بالائی سندھ ،خیبر پختونخوا میں ہیٹ ویو رہے گی جس کیلئے عوام پانی کا استعمال زیادہ اور غیر ضروری طور پر گھر سے نہ نکلیں ۔

یہ بھی پڑھیں:  موٹرسائیکل خریدنے والوں کیلئےایک اور اہم خبر