اسلام آباد میں ن لیگ کے کارکن مایوسی کا شکار۔پارٹی کو نقصان کا خدشہ 

Jun 08, 2022 | 13:08:PM

 (24نیوز)وفاق میں حکومت لیکن حکمران جماعت کو شہر اقتدار میں ناکامی کا سامنا،اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے کارکنان قیادت کی لاپروائی کا شکار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن  کے سابق ڈپٹی میئر ذیشان نقوی نے نواز شریف ،شہباز شریف ،شاہد خاقان عباسی ،مریم نواز کو خط بھجوادیا، مسلم لیگ ن اسلام آباد کی تنظیم سازی نہ ہونے سے پارٹی کو نقصان کا خدشہ  ہے،مسلم لیگ ن اسلام آباد میں اپنا ووٹ بنک تیزی سے کھو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو بڑا دھچکا۔عدالت سے بڑی خبر آ گئی

خط کےمتن کے مطابق تنظیم سازی نہ ہونے سے کارکن متحد ہونے کے باعث منتشر ہو رہے ہیں،مقامی قیادت بھی کوئی دلچسپی نہیں کے رہی ،کارکن مقامی قیادت  کی بے رخی سے بدظن ہو رہے ہیں اس کانوٹس لیا جائے ،سابق ڈپٹی میئر نے مقامی قیادت کی کوتاہیوں کی نشاندہی بھی کر دی،گزشتہ الیکشن میں بھی قومی اسمبلی کی تینوں نشستیں ہاریں،تنظیم سازی نہ ہوئی تو آئندہ الیکشن میں نقصان ہو گا۔

مزیدخبریں