(ویب ڈیسک )دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف نے مزید تین چوٹیاں سر کر لیں جس پر انہیں ایوان صدر میں مدعو کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں شہروز کاشف نے نیپال میں تین چوٹیاں سر کے پاکستان کا نام روشن کیا۔ اب وہ نیپال سے لاہور واپس لوٹے ہے۔ شہروز کاشف جیسے نوجوانوں کا حوصلہ بلند کرنے کے لیے 13 جون کو صدر عارف علوی نے شہروز کاشف کو ایوان صدر میں دعوت دی ہے جس کی تصدیق کوہ پیما کے والد نے بھی کر دی ہے۔
یاد رہے کہ 20 سالہ شہروز کاشف اب تک آٹھ ہزار میٹر سےبلند سات چوٹیاں سرکرچکے ہیں شہروز کاشف ماونٹ ایورسٹ اور کے ٹو سرکرنےکابھی اعزاز رکھتےہیں ۔شہروز کاشف حال ہی میں تین ہفتوں میں تین چوٹیاں سر کرکے نیپال سے لاہور لوٹے ہیں۔
شہروز مزید بہت کچھ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اسپانسرشپ نہ ہونے کے برابر ہے، سلمان کاشف