(ویب ڈیسک )کراچی سے لاپتہ اور پنجاب کے لڑکے سے شادی کرنے والی دعا زہرا کی عمر کے تعین کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں چیلنجکر دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کے وکیل نے میڈیکل رپورٹ کو عدالت میں چیلنج کیا ہے اور کہا ہے کہ دعا کی عمرکے تعین کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل ہی نہیں دیا گیا، جونیئرڈاکٹر نے رپورٹ تیار کی اب فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔
مہدی کاظمی کے وکیل الطاف کھوسو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دعا زہرا کی میڈیکل رپورٹ بدنیتی پر مبنی ہے جسے عدالت میں چیلنج کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس دعا زہرا کی عمر سے متعلق تمام دستاویزات موجود ہیں ، دعا کی عمرکے تعین کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل ہی نہیں دیا گیا، جونیئر ڈاکٹر نے رپورٹ تیار کی اب فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :دعا زہرہ کی والدہ کا ملاقات کے بعد اہم انکشاف
واضح رہے کہ دعا زہرہ کی عمر کا تعین کر لیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق دعا زہرا کی عمر 16 سے17 سال کے درمیان ہے، عمرکے تعین کا ٹیسٹ سول ہسپتال کراچی میں کیا گیا، رپورٹ پولیس کو باقاعدہ طور پر موصول ہوچکی ہے۔