عام آدمی کی فلاح سیاست سے بالاتر ۔ شہباز شریف کی بڑی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیرِاعظم شہباز شریف نےمختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت جاری کردی۔
وزیرِاعظم نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت اور عام آدمی کی فلاح سیاست سے بالاتر ہے، سیاحت، فارما، آئی ٹی، ای کامرس، مینوفیکچرنگ، زراعت پر ٹاسک فورس بنائی جا رہی ہے، برآمدی صنعتوں کے خام مال پر تمام ٹیکس ختم کیے جائیں،حکومت پاکستان میں ایکسپورٹ کوالٹی کی زرعی اجناس کی پیداوار یقینی بنا رہی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ میں پہلی بار پالیسیوں کے تسلسل کی بات ہم نے کی ہے،لوگوں کے مسائل سے آگاہ ہیں جلد خوشخبریاں سنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی کہاں گئی؟نامعلوم شخص وزیراعظم کے کمرے تک پہنچ گیا۔ پھر کیا ہوا؟بڑی خبر سامنے آ گئی