رانا ثنااللہ نے عمران خان کو بڑی پیشکش کردی

Jun 08, 2022 | 15:46:PM
رانا ثنااللہ نے عمران خان کو بڑی پیشکش کردی
کیپشن: رانا ثنا اللہ اور عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو انتخابات پر بات چیت کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف دو صورتوں میں بڑھ سکتا ہے، حکومت اجازت دے یا سپریم کورٹ، اس کے سوا کوئی مارچ نہیں آسکتا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو انٹرویو  دیتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان بیٹھ کر بات کریں، انتخابات اکتوبر میں کرانے ہیں یا آگے، یہ چیزیں حل ہوسکتی ہیں،انہوں نے کہا کہ عمران خان کے 25 مئی کے الٹی میٹم سے پہلے (ن) لیگ کا مؤقف تھا کہ پٹرول مہنگا کرنے کے بجائے الیکشن میں چلے جائیں لیکن عمران خان کی ضد اور غیر جمہوری رویوں کی وجہ سے اتحادیوں نے کہا کہ عمران خان کے کہنے پر الیکشن نہیں کراسکتے۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان بھلے لانگ مارچ کی تیاری کریں اور تاریخ کا اعلان کریں، وہ سمجھتے ہیں وہ جو چاہتے ہیں اس کو پوری قوم کو ماننا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے اہم رہنما کی حفاظتی ضمانت نا منظور

 وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ کیا لیڈر آف ہاؤس کا لیڈر آف اپوزیشن سے ہاتھ ملائے بغیر نظام چل سکتا ہے؟ عمران خان نے ساڑھے 3 سال یہی کیا ہے، عمران خان اب اپوزیشن میں ہے تو کہتا ہے کہ وہ حکومت کو نہیں مانتا،عمران خان کا نام فی الحال ای سی ایل پر نہیں، سابق وزیراعظم نے جرم کا ارتکاب کیا ہے جس کے شواہد موجود ہیں، انہیں گرفتار کرنا چاہیے، فرح خان (گوگی) کے ذریعے جو رشوت لی جاتی تھی، اس کی تحقیقات ہورہی ہے اس میں وقت لگے گا۔

یہ بھی پڑھیںگرمی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر ۔غیر معمولی بارشوں کیلئے تیار ہو جائیں