یوٹیوبرز پر ٹیکس لگائے جانے کی افواہوں کی حقیقت سامنے آگئی،

Jun 08, 2022 | 16:18:PM
یوٹیوبرز پر ٹیکس لگائے جانے کی افواہوں کی حقیقت سامنے آگئی،
کیپشن: File Photo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) حکومت نے یوٹیوبرز پر ٹیکس لگائے جانے کی افواہوں کی تردید کردی اور واضح کیا کہ ابھی ایسی کو ئی تجویز زیر غور نہیں۔

 تفصیلات کے مطابق میڈیا کے چند لوگوں کے ساتھ گفتگو کے دوران وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر چلنے والی ایسی افواہوں کی تردید کی جس میں کہا جارہا تھاکہ حکومت اب یوٹیوبرز پر بھی ٹیکس لگانے جارہی ہے ۔

ان کا کہناتھاکہ بجٹ میں ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں اور نہ ہی حکومت کا کوئی ایسا ارادہ ہے، اگر مستقبل میں کوئی ایسا فیصلہ ہوا تو بھی سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد لائحہ عمل اپنایاجائے گا۔وفاقی وزراء نے بتایا کہ حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ لوگوں کی معاونت کیلئے ہرممکن کوشش کررہی ہے تا کہ ان کے لیے وسائل کو مزید وسعت مل سکے۔