(ویب ڈیسک) قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کیلئے فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال کر دیا، کورونا وائرس کی وجہ فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سے ملائیشیا جانے والوں کیلئے اچھی خبر آگئی ، قومی ایئرلائن (پی آئی اے ) نے کوالالمپور کیلئے فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:کون کون پیسے دیکر سینیٹر بنا ؟ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں گرما گرمی میں سب کا کچھا چھٹا کُھل گیا
پی آئی اے اسلام آباد کوالالمپور کیلئے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کریگی جبکہ لاہور سے 26 جون کو کوالالمپور کیلئے پرواز اڑان بھرے گی۔
دوسری جانب پی آئی اے نے آزربائیجان کے شہر باکو کیلئے بھی فلائٹ آپریشن میں اضافہ کر دیا ہے، پی آئی اے ہفتہ وار 4 پروازیں باکو کیلئے آپریٹ کرے گی۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ آزربائیجان کے شہر باکو کے کیلئے اسلام آباد سے 1، لاہور سے 2 اور کراچی سے 1 پرواز آپریٹ کی جائیں گی۔
یاد رہے قومی ایئر لائن کی جانب سے کورونا وائرس کی وجہ سے کوالالمپور کیلئے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کیا گیا تھا۔