بیراجوں اور نہروں پر پانی کی صورتحال، اعدادوشمار جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) محکمہ آبپاشی نے پنجاب میں بیراجوں اور نہروں پر پانی کی صورتحال کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔
محکمہ آبپاشی پنجاب کے اعدادوشمار کے مطابق تونسہ بیراج کے مقام پر پانی کی ضرورت 25000 کیوسک اور دستیاب پانی 7000 کیوسک، پنجند بیراج کے مقام پر پانی کی ضرورت 18600 کیوسک اور دستیاب پانی 3900 کیوسک، تریموں بیراج کے مقام پر پانی کی ضرورت 18600 کیوسک اوردستیاب پانی 11600 کیوسک ریکار ڈ کیا گیا۔
لوئر بہاول کینال کے مقام پر پانی کی ضرورت 4500 کیوسک اور دستیاب پانی 2500 کیوسک ہے۔ میلسی کینال کے مقام پر پانی کی ضرورت 4500 کیوسک اور دستیاب پانی 2500 کیوسک ہے۔ سلیمانکی بیراج کے مقام پر پانی کی ضرورت 13400 کیوسک اور دستیاب پانی 6700 کیوسک ہے۔ اسلام بیراج کے مقام پر پانی کی ضرورت 1000 کیوسک اور دستیاب پانی 400 کیوسک ریکار ڈ کیا گیا۔