(24 نیوز)ملتان میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ملتان کے کرکٹ سٹیڈیم میں تین روز ون ڈے سریز کا پہلا میچ کھیلا گیا جس میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو جیت کیلئے 306 رنز کا مشکل ہدف دیا جسے شاہینوں نے باآسانی مکمل کرلیا۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستانی کی پہلی وکٹ 26 رنز پر گری جب فخر زمان 11 رنز کیچ آو¿ٹ ہوئے جبکہ امام الحق نے ٹیم کے مجموعی سکور میں 65 رنز کا اضافہ کیا اور 129 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے۔
کپتان بابر اعظم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 103 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور جوزف کی گیند پر میئر کو کیچ دے بیٹھے جبکہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ٹیم کے مجموعے میں 59 رنز کا اضافہ کرسکے اور آؤٹ ہوگئے۔خوشدل شاہ نے میچ کا پانسا پلٹ دیا اور 23گیندوں پر 41 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔
واضح رہے کہ کالی آندھی نے 8 وکٹوں کے نقصان پر جیت کیلئے شاہینوں کو 306 رنز کا بڑا ہدف دیا تھا، جس میں ویسٹ انڈین اوپنر شائے ہوپ کے 127 رنز بھی شامل ہیں۔
پاکستان کی جانب سے حارث رو¿ف نے 4، شاہین آفریدی نے 2 جبکہ محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 10 اور تیسرا 12 جون کو کھیلا جائے گا۔
پہلا ون ڈے ؛پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
Jun 08, 2022 | 17:25:PM