عمران خان نے تاریخ کے سب سے بڑے احتجاج کا عندیہ دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے نیشنل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ کسی جمہوریت میں پولیس کا ایسا رویہ نہیں دیکھا۔ مارشل لا میں خواتین اور بچوں پر بدترین تشدد ہوتا ہے۔ 4 روپے پیٹرول بڑھایا تو بلاول نے مہنگائی مارچ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو نکلتے دیکھا ہم نے پرامن احتجاج کی اجازت دی۔ ہمارے دور میں بھی مارچ ہوئے لیکن رکاوٹیں کھڑی نہیں کیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیرونی سازش کے تحت کرپٹ لوگوں کو مسلط کیا گیا۔ ان چوروں کو اوپر لانے اور رکھنے سے اداروں کی تباہی ہوگی۔ الیکشن پر عدم اعتماد ہوگیا۔
نیب اور ایف آئی اے تباہ ہوگئے۔ یہ اپنے سارے کیسز ختم کرائیں گے۔ ملزم ہی قاضی بن بیٹھے ہیں۔ جو حلقہ بندیاں کی گئی ہیں۔ ہر جگہ سے شکایت آرہی ہے۔ الیکشن کو مینیج کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کو بڑی خوشخبری سنادی
انہوں نے اعتراف کیا کہ ہم نے کوشش کی لیکن سسٹم صحیح معنوں میں نہیں ٹھیک ہوا۔ پارٹی الیکشن کروا کر میرٹ کو لانا ہے۔
ملک میں دو بڑے مسئلے ہیں۔ لوڈ شیڈنگ اور کسانوں کو پانی نہیں مل رہا۔ ہم نے اپنے دور میں ڈیمز کے 10 نئے منصوبے شروع کیے۔
تاریخ میں کبھی ایسی مہنگائی نہیں دیکھی جو اب ہے۔ 60 سالوں میں آدھا وقت آمروں اور آدھا ان دو خاندانوں نے حکومت کی۔
انہوں نے اعلان کیا کہ سب سے کہتا ہوں تیاری رکھیں۔ جلد احتجاج کی تاریخ کا اعلان کروں گا۔ ہم ملکی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج کریں گے۔ چند دنوں میں تاریخ دینے والے ہیں۔ سپریم کورٹ میں گئے ہوئے ہیں۔ جیسے ہی کلیئر ہوتے ہیں۔ تاریخ کا اعلان کروں گا۔