اہم خبر، حکومت کا بازار جلد بند کرنے سےمتعلق بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا۔ جس میں بازار رات ساڑھے 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا۔ جس میں ملک میں توانائی کی بچت کے اقدامات پر مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں صوبوں نے بازار رات ساڑھے 8 بجے بند کرنے پر اصولی اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے تاریخ کے سب سے بڑے احتجاج کا عندیہ دے دیا
اعلامیے کے مطابق وزرائے اعلیٰ نے توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے ملک گیر اقدامات پر وفاقی کابینہ کے فیصلوں سےاتفاق کیا۔