(ویب ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر پولیس نے دعا زہرا کی والدین سے ملاقات کروائی۔ یہ ملاقات عدالت کے چیمبر میں ہوئی۔
اب اس ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران دعا کی والدہ مسلسل روتی رہیں۔ جبکہ دعا کے والدین اور خالہ اسے مسلسل اپنے ساتھ چلنے پر آمادہ کرتے رہے۔
اس دوران دعا کی والدہ نے چند ماہ میں عزت سے شادی کروانے کی حامی بھری۔ دعا کے والد بھی اپنی بیٹی کو مناتے رہے۔ اور اس کی مرضی کے مطابق شادی کروانے کی بھی حامی بھری۔
یہ بھی پڑھیں:اہم خبر، حکومت کا بازار جلد بند کرنے سےمتعلق بڑا فیصلہ
ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران دعا زہرا نے کوئی بات نہیں کی۔ بلکہ اپنے والدین اور خالہ کی جانب دیکھا بھی نہیں۔ والدین مسلسل دعا سے بات کرتے رہے۔ لیکن اس نے کوئی جواب نہیں دیا۔ دعا کی والدہ نے متعدد مرتبہ دعا کو گلے لگایا لیکن اس نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔