(24نیوز) رکن قومی اسمبلی جنید انوار چودھری کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی جنید انوار کا عہدہ وزیر مملکت کے برابرہوگا۔
اس حوالے سے جنید انوار کا کہنا تھا کہ اعتماد کرنے پر وزیر اعظم میاں شہباز شریف کا شکر گزار ہوں، اپنی ذمہ داریاں پوری محنت اور اخلاص سے نبھاؤں گا۔
یہ بھی پڑھیں:دعا زہرا کی والدین سے مختصر ملاقات کی اندرونی کہانی
انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے دن رات کوشاں ہے۔
بتایا گیا ہے کہ محمد جنید انوار چودھری وزیراعظم شکایات سیل کے سربراہ ہوں گے۔