وزیراعظم نے ق لیگ کی تجاویز مان لیں

Jun 08, 2022 | 21:06:PM

(24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔

دوران ملاقات وزیراعظم نے مسلم لیگ ق کے صدر کی خیریت دریافت کی۔ شہباز شریف نے چودھری شجاعت حسین سے بیرون ملک پاکستانیوں اور بجٹ سے متعلق تجاویز لیں۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت حسین کی تجاویز بہت عوامی ہیں۔ انہیں ضرور بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔ شہباز شریف نے صدر ق لیگ سے مزید کہا کہ ان کی پارٹی کے دونوں وزیر بہت محنتی اور دیانتدار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم مذاکرات میں اہم پیشرفت، ایڈمنسٹریٹر حیدر آباد تبدیل

اس موقع پر چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ہم سب نے ملکر ملک کو معاشی بحران سے نکالنا ہے۔

اس ملاقات میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، وفاقی وزیر سالک حسین، وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق، صوبائی وزیر ملک احمد خان، مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری شافع حسین اور ق لیگ کی ایم این اے فرخ خان صاحبہ بھی موجود تھیں۔

مزیدخبریں