(24نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیرخزانہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کیا جانے والا پراپیگنڈا بےبنیاد ہے۔
ادارہ شاہین صہبانی اور بعض دیگر افراد کے الزامات کی تردید کرتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سابق وزیرخزانہ شوکت ترین خود بھی اس دعوے کی تردید کرچکے ہیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ذاتی مفادات کیلئے ادارے اور قیادت کے خلاف بدنیتی پر مبنی الزامات قابل مذمت ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم نے ق لیگ کی تجاویز مان لیں
آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ بےبنیاد پراپیگنڈہ میں ملوث افراد کے خلاف ادارہ قانونی کارروائی کاحق محفوظ رکھتاہے۔