وفاقی کابینہ نے ہفتہ کی چھٹی بحال کردی، نوٹیفکیشن جاری

Jun 08, 2022 | 21:53:PM

(24نیوز) سرکاری ملازمین کے لیے خوشی کی خبر یہ ہے کہ وفاقی حکومت نے ہفتہ کی چھٹی بحال کردی ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہوں گے۔

سرکاری دفاتر میں نماز جمعہ کا وقفہ دوپہر ساڑھے بارہ سے لیکر اڑھائی بجے تک ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا پر بےبنیاد الزامات، آئی ایس پی آر نے کارروائی کا عندیہ دیدیا

نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ کی چھٹی بحال کرنے کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی تھی۔ جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

مزیدخبریں