مسجد نبوی واقعہ میں پاکستانی شہری کو سزا، مریم نواز بھی بول پڑیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مسجد نبوی میں شور شرابے اور نعرے بازی پر پاکستانی شہری کو سزا پر مریم نواز بول پڑیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز کا کہنا ہے کہ یہ سزا اس غریب کو نہیں بلکہ ماسٹر مائنڈ فتنے کو ملنی چاہیے۔سینئر نائب صدر ن لیگ کا مزید کہناتھا کہ پاکستانیوں کو اپنے حسد کی آگ بجھانے اور کرسی کی ہوس مٹانے کیلئے استعمال کرتا ہے، ان کو سزائیں دلواتا ہے، ان کا کہناتھا کہ انکے بچے مرواتا ہے اور خود ضمانت لے کر چھپ کر بیٹھا ہے۔
یہ سزا اس غریب کو نہیں بلکہ ماسٹر مائینڈ فتنے کو ملنی چاہیے۔ پاکستانیوں کو اپنے حسد کی آگ بجھانے اور کرسی کی ہوس مٹانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ ان کو سزائیں دلواتا ہے۔ انکے بچے مرواتا ہے اور خود ضمانت لے کر چھپ کر بیٹھا ہے۔ https://t.co/tYX2C5ox81
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 8, 2022
یہ بھی پڑھیں : مسجد نبوی میں نعرے بازی پر گرفتار پاکستانی کو بڑی سزا سنا دی گئی
دوسری جانب اینکر پرسن سلیم صافی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی مسجد نبوی میں حاضری کے موقع پر شوروغوغا کی ویڈیو بنا کر وائرل کرنے والے پاکستانی اور پی ٹی آئی کے سپورٹر محمد طاہر کو سعودی عرب کی مدینہ منورہ کی تین ججز پر مشتمل عدالت کی طرف سے تین سال قید اور دس ہزار ریال جرمانے کی سزاسنا دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کے بعد ق لیگ کی اہم وکٹ گرا دی