پی ٹی آئی حکومت میں عتاب کا شکار احد چیمہ کو بڑا عہدہ مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے احد چیمہ کی بطور مشیر وزیراعظم تعیناتی کی منظوری دے دی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 93 ون کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں احد چیمہ نے استعفیٰ دیا تھا اور حکومت پاکستان سے سخت مایوسی کا اظہار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی کابینہ نے ہفتہ کی چھٹی بحال کردی، نوٹیفکیشن جاری
وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی ان کا استعفیٰ قبول کیا تھا۔