(24 نیوز)چودھری برادران میں سیاسی اختلافات کھل کرسامنے آگئے، دونوں بھائیوں نے سیاسی طور پر راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کی سیاست اختلافات کا شکار ہو گئی ،جس پر دونوں بھائیوں نے سیاسی طور پر راہیں جدا کر لی ہیں،چودھری شجاعت حسین، چودھری وجاہت حسین ،چودھری سالک حسین مسلم لیگ ن کے ساتھ کھل کر کھڑے ہوگئے جبکہ چودھری پرویز الٰہی ،چودھری مونس الٰہی ، چودھری حسین الٰہی تحریک انصاف کے اتحادی رہیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی حکومت میں عتاب کا شکار احد چیمہ کو بڑا عہدہ مل گیا