ایچ ڈی تصاویر بھیجنے کیلئے واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرا دیا

Jun 08, 2023 | 09:47:AM

(ویب ڈیسک) واٹس ایپ نے صارفین کی ایک اور مشکل آسان کر دی، اب واٹس ایپ کے ذریعے ایچ ڈی تصاویر بغیر معیار خراب کیے بھیجی جا سکتی ہیں۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جس کا استعمال کرتے ہوئے صارفین تصاویر کا معیار خراب کیے بغیر ان کو بھیج سکیں گے۔ یعنی اب ایچ ڈی تصویر بھیجنے پر دوسرے صارفین کو بالکل اسی کوالٹی میں تصاویر موصول ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: بلیو ٹک ٹویٹر صارفین کی بڑی پریشانی حل

دنیا بھر میں پسند کی جانے والی میسجنگ ایپ کے اس فیچر کو صارفین تصاویر بھیجتے وقت سامنے آنے والے آپشن پر کلک کر کے استعمال کر سکیں گے۔ یعنی صارفین کو اعلیٰ کوالٹی اور اعلیٰ ریزولوشن کی تصاویر بھیجنے سے پہلے ہر بار ایچ ڈی آپشن کا انتخاب کرنا ہوگا تا کہ ان کی بھیجی جانے والی تصاویر کا معیار خراب نہ ہو۔ لیکن ایچ ڈی معیار کے باوجود تصاویر میں معمولی سا کمپریشن ہو گا۔

واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر فی الحال چند اینڈرائیڈ اور آئی او ایس بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کو جاری کیا گیا ہے، جس کو استعمال کرتے ہوئے یہ مخصوص صارفین اپنی مرضی کی کوالٹی میں تصاویر بھیجنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے آنے والے دنوں میں یہ فیچر تمام صارفین کیلئے متعارف کرائے جانے کے امکانات ہیں۔ فی الحال کمپنی کی جانب سے ابھی تک اس بارے میں کوئی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

مزیدخبریں