سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی کے غیر معینہ مدت تک ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( امانت گشکوری) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے غیر معینہ مدت تک ملتوی ہو گئی۔
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت کسی بھی کارروائی کے بغیر غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں آٹھ رکنی لارجر بنچ نے سماعت کرنی تھی۔ جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر ، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید بھی بنچ کا حصہ تھے۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کا بڑا اعلان،پی ٹی آئی کا مستقبل کیا ہوگا؟
واضح رہے کہ عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر رکھا ہے ۔ سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر حکم امتناع بھی دے رکھا ہے۔ وفاقی حکومت اور پاکستان بار نے مقدمے میں فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔