ٹیچنگ ہسپتالوں میں حفظان صحت اور تشخیص کیلئے ٹیسٹ کے طریقہ کار کو بہتر کیا جائیگا: محسن نقوی

Jun 08, 2023 | 11:58:AM

(علی رامے) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ ٹیچنگ ہسپتالوں میں حفظان صحت کا معیار بہتر بنایا جائے گا اور بیماریوں کی تشخیص کیلئے ٹیسٹ کے طریقہ کار کو بھی بہتر کیا جائے گا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےہسپتالوں کے ویسٹ کو سائنسی بنیادوں پر تلف کرنے، ویسٹ تلف کرنے کیلئے پی کے ایل آئی کو ذمہ داری سونپنے کی منظوری دے دی۔

انہوں نے پی کے ایل آئی انتظامیہ کو ویسٹ تلف کرنے کا پلان مرتب کرنے، انتظامیہ کو ویسٹ تلف کرنے کی استعداد میں اضافے کا پلان بنانے، پی کے ایل آئی میں ضروری مشینری،افراد ی قوت کا انتظام کرنے کی ہدایات دے دیں۔

یہ بھی پڑھیں: فرح گوگی سکینڈل، فرحت شہزادی اور شوہراحسن جمیل گجر کی آج نیب لاہور طلبی

محسن نقوی نے ٹیسٹوں کو پی کے ایل آئی لیبز سے کرانے کا نظام وضع کرنے اور نرسوں کی معیاری ٹریننگ کیلئے نرسنگ سکول جلد ازجلد فعال کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے حکم جاری کیا کہ پی کے ایل آئی انتظامیہ ،محکمہ صحت کیساتھ ملکر موثر نظام واضع کرے۔

خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایات پر عمل درآمد سے ٹیچنگ ہسپتالوں میں 50 بنیادی ٹیسٹوں کی بہترین سہولت میسر ہوگی۔

مزیدخبریں