(24نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر نے کہا ہے کہ کرپشن کسی بھی معاشرے کیلئے قابل قبول نہیں، انصاف سب کیلئے احتساب سب کا ہونا چاہئے۔کرپشن کسی بھی معاشرے کیلئے قابل قبول نہیں، کرپشن کے خاتمے کیلئے عالمی اداروں کے شانہ بشانہ ہیں۔
عرفان قادر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف سب کے لئے برابر اور احتساب سب کا ہونا چاہئے۔ قانون کے سامنے کوئی بھی مقدس گائے نہیں ہے۔ ججز کی آڈیو لیکس کے بارے میں جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت تفتیش کررہی ہے۔ قانون کے اطلاق سے پہلے قانون سازی کو نہیں روکا جاسکتا۔ فوج میں آرمی ایکٹ سمیت قانون موجود ہے۔ ججز کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔
ضرور پڑھیں :9 مئی جلاؤ،گھیراؤ،پورا منصوبہ بے نقاب
انہوں نے کہا ہے کہ فرحت شہزادی اور اس کے خاوند کے خلاف ساڑھے 4 ارب روپے کی ٹرانزیکشن کی تحقیقات کررہے ہیں۔ میاں نوازشریف سے ڈیل کرکے واپس لانے کے متعلق ڈیل کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ کسی قسم کی کوئی ڈیل کی جارہی نہ ہی کی جائے گی۔بڑے بڑے لوگوں کے ساتھ نا انصافیاں ہوتی رہتی ہیں تو عام آدمی کا کیا ہوگا۔ ہم پارلیمان اور عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم ان لوگوں کے ساتھ نہیں کھڑے جو قانون اور آئین کو ہاتھ میں لینا چاہتے ہیں جو یہ چاہتے ہیں کہ ان کو سارے اختیارات مل جائیں۔