سکھوں کے مذہبی تہوار جوڑی میلہ کی تین روزہ تقریبات شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد عمران) اٹک کی تحصیل حسن ابدال کے سکھ مذہب کے روحانی مرکز گوردوارہ پنجہ صاحب میں سکھوں کے مذہبی تہوار جوڑی میلہ کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔
جوڑی میلہ کی تقریبات 8 جون سے 10 جون تک جاری رہیں گی۔ جوڑی میلہ میں پاکستان کے علاوہ انڈیا سے بھی تقریباً 250 سکھ یاتری گوردوارہ پنجہ صاحب میں آج پہنچیں گے۔
انڈیا سے سکھ یاتریوں کو سپیشل بسوں کے ذریعے واہگہ بارڈر سے حسن ادال پہنچایا جائیگا۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سکھ یاتریوں کے طعام اور قیام کے انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹیچنگ ہسپتالوں میں حفظان صحت اور تشخیص کیلئے ٹیسٹ کے طریقہ کار کو بہتر کیا جائیگا: محسن نقوی
سیکورٹی کے لیئے 600 سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ ایلیٹ فورس کے بھی 15 دستے مختلف مقامات پر مامور کیئے گئے ہیں۔ سیکورٹی انتظامات کی نگرانی ڈی پی او اٹک سردار غیاث گل خود کرینگے۔