9 مئی جلاؤ،گھیراؤ،پورا منصوبہ بے نقاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)جناح ہاؤس لاہور حملے کا ایک اور مرکزی شر پسند بے نقاب، شر پسند کا نام حاشر خان درانی انصاف یوتھ ونگ لاہور کا انفارمیشن سیکریٹری نکلا، وہ دورانِ حملہ چیخ چیخ کر فوج مخالف نعرے لگاتارہا۔
حاشر خان درانی نے انکشاف کیا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کی منصوبہ بندی پہلے سے زمان پارک میں کی گئی تھی۔ پی ٹی آئی کی قیادت نے یہ منصوبہ بنایا۔ڈاکٹر یاسمین راشد ، میاں محمود الرشید اور شیخ امتیاز پلاننگ میں شامل تھے، حملہ اس بیانیے کی عکاسی تھا جوچیئرمین پی ٹی آئی نے فوج کے خلاف ہمارے ذہنوں میں بھرا تھا ،حاشرخان نے اعتراف کیاکہ وہ جناح ہاؤس پرحملے کے وقت وہاں موجود تھا ۔اس نے ویڈیو بھی بنائی۔اس سب عمل کے دوران فوج کا رویہ بہت پازیٹو تھا ہماری فوج نے کسی عام شہری کو ذرابھی نقصان نہیں پہنچایا۔
ضرور پڑھیں :80 ارب کے منصوبے،بجٹ میں وزیر اعظم پیکج لانے کا فیصلہ
انصاف یوتھ ونگ لاہور کے انفارمیشن سیکرٹری ملزم حاشر خان درانی دوران حملہ کہتا رہا کہ لوگو انقلاب مبارک ہو ، ہم فوجیوں سے جان چھڑائیں گے،اس ملک کا فیصلہ چار جرنیل نہیں کر سکتے،شر پسند حاشر خان درانی نے تہلکہ خیز انکشافات بھی کرلئے ہیں۔