روپیہ پھر کمزور ، ڈالر مہنگا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کاروباری ہفتے کا چوتھا روز،پاکستانی روپیہ پھر کمزور ہونے لگا،اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 3 روپے مہنگا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 300 روپے سے بڑھ کر 303 روپے پر پہنچ گیا۔
اوپن مارکیٹ میں یورو 2 روپے مہنگاہوکر 320 روپے کا ہوگیا،برطانوی پاؤنڈ 7 روپے مہنگاہوکر 375 روپے پر پہنچ گیا،اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 83.30 روپے پر برقرار ہے اس کے علاوہ سعودی ریال 25 پیسے مہنگا ہوکر 78.75 روپے پر پہنچ گیا۔
انٹربینک میں ڈالر 12پیسے مہنگا ہو گیا،انٹربینک میں ڈالر 287روپے کا ہو گیا،4روز کے دوران انٹربینک میں ڈالر 1روپے 32پیسے مہنگا ہو چکا ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے بین الاقوامی ادائیگی کے نظام میں کارڈ کی بنیاد پر سرحد پار لین دین کیلئےبینکوں کو انٹربینک مارکیٹ سے ڈالر حاصل کرنے کی اجازت دینے کے بعد اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے بری خبر
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے چوتھے روزپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکامثبت آغازہوا،ہنڈریڈانڈیکس میں 94پوائنٹس کااضافہ ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکامثبت آغاز ہوا،100انڈیکس میں 94پوائنٹس کااضافہ ہو گیا،100انڈیکس 42236کی سطح پرپہنچ گیا۔