(شاہین عتیق) صدر پی ٹی آئی پرویزالہٰی کوجوڈیشل ریمانڈپرجیل بھجوانےکےآرڈرکیخلاف درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج صائمہ ریاست نےکل تک ملتوی کردی۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کےجوڈیشل جیل بھجوانےکےاقدام کوچیلنج کرنیکامعاملہ، پرویزالہٰی کوجوڈیشل ریمانڈپرجیل بھجوانےکےآرڈرکیخلاف درخواست، ایڈیشنل سیشن جج صائمہ ریاست نےسماعت کل تک ملتوی کردی، 3رکنی لیگل ٹیم نےریکارڈپیش کرنےکیلئےعدالت سےوقت مانگ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: فرح گوگی سکینڈل، فرحت شہزادی اور احسن جمیل گجر کی آج نیب لاہور طلبی
سماعت شروع ہوتے ہی عدالت نے طلب کیا کہ تفتیشی افسرکہاں ہے؟ ریکارڈسمیت کیوں پیش نہیں ہوا؟ جس پر لیگل ٹیم نے جواب دیا کہ موجودہ کیس میں مزید 2 ملزمان کی گرفتاری ہونی ہے، لوکیشن آنےپرتفتیشی کوئٹہ گیاہے، ریکارڈسارااس کےپاس ہے۔
فاضل جج نے لیگل ٹیم کا جواب سننے کے بعد ریمارکس دیئے کہ توآپ کوتفتیشی افسرسےریکارڈلےلیناچاہیےتھا، جب عدالت ریکارڈنہیں دیکھ لیتی تب تک فیصلہ نہیں دیاجاسکتا۔ جس پر لیگل ٹیم نے عدالت سے 2 دن کی مہلت دینےکی استدعا کر دی۔ فاضل جج نے لیگل ٹیم کی جانب سے استدعا کرنے پر ریمارکس دیئے کہ پرسوں کاوقت نہیں دیاجاسکتا، ایک دن دےسکتی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیچنگ ہسپتالوں میں حفظان صحت اور تشخیص کیلئے ٹیسٹ کے طریقہ کار کو بہتر کیا جائیگا: محسن نقوی
لیگل ٹیم کی جانب سے کل10بجےتک ریکارڈعدالت پیش کرنےکی یقین دہانی کرانے پر عدالت نےسماعت ریکارڈکےانتظارمیں کل صبح 10بجے تک ملتوی کردی۔