سیاحوں کی ریلی ’یوروشیا‘ اسلام آباد پہنچ گئی
ریلی میں 10 سے زاہد گاڑیاں، 10 ہیوی بائیکس اور ایڈوینچرز کے شوقین 35 سیاح شامل ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سیرو تفریح کے شوقین 35 افراد پر مشتمل معروف ریلی ’یورشیا‘ اسلام آباد پہنچ گئی ہے، ریلی میں 35 افراد شامل ہیں جن کے پاس 10 سے زائد گاڑیاں اور 10 ہیوی بائیکس ہیں۔
ایڈوینچرز کے شوقین 35 سیاح دنیا بھر کے سفر پر نکل پڑے، معروف ریلی ’یوروشیا‘ اسلام آباد پہنچ گئی، ریلی میں 10 سے زاہد گاڑیاں 10 ہیوی بائیکس شامل ہیں۔ ریلی کوئٹہ کے راستے سے ہوتے ہوئے اسلام آباد پہنچی، 16 ممالک کا سفر کرنے والے گروپ کا ایک دن اسلام آباد رمادہ ہوٹل میں قیام ہو گا اور ریلی ناردن ایریا کا سفر کرتے ہوئے واگہ بارڈ سے انڈیا داخل ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: سکھوں کے مذہبی تہوار جوڑی میلہ کی تین روزہ تقریبات شروع
یوریشیا کار اینڈ بائیک ریلی کے نام سے ورلڈ ٹور کا آغاز فرانس سے ہوا۔ اٹلی ، کروشیا، بوسنیا، مونٹی نیگرو، البانیہ، مقدونیہ، بلغاریہ، ترکی اور ایران سے 5 جون کو تفتان بارڈر کراس کرکے سیاح بلوچستان پہنچے۔
10 گاڑیوں اور 7 ہیوی بائیکس پر آنے والے چاغی کے صحرائی اور نوشکی کے پہاڑی اور دشوار گذار علاقوں سے ہوتے ہوئے کوئٹہ پہنچے.
کوئٹہ میں قیام کے بعد سیاح اسلام آباد پہنچےہیں، سیاح ناردرن ایریاز کی سیر کے بعد واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہوجائیں گے، ایسٹ ایشین ممالک میانمار اور تھائی لینڈ سے ہوتے یوریشیا کار اینڈ بائیک ریلی 16 ممالک کا سفر کرکے 4 جولائی کو کوالالمپور ملائیشیا پہنچے گی۔