ملزمہ خدیجہ شاہ کو قونصلر رسائی مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وزارت داخلہ نے امریکی سفارتخانے کی درخواست پر 9 مئی کے حملوں کی ملزمہ خدیجہ شاہ کو قونصلر رسائی دینے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزمہ خدیجہ شاہ کے معاملے پر امریکی سفارتخانے نے وزارت داخلہ کو درخواست کی تھی، وزارت خارجہ کے ذریعے وزارت داخلہ کو قونصلر رسائی کی درخواست موصول ہوئی تھی، وزارت داخلہ نے امریکی سفارتخانے کی درخواست پر خدیجہ شاہ کو قونصلر رسائی دینے کی منظوری دے دی، وزارت داخلہ نے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو امریکی کونسلیٹ لاہور سے تعاون کرنے کی ہدایات جاری کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: بڑا ریلیف، تیل اورگھی مزید سستا ہو گیا
یاد رہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد خدیجہ شاہ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی، خدیجہ شاہ پولیس سے بچنے کیلئے کئی دن روپوش بھی تھیں۔