(24 نیوز) مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ایک دفعہ انہیں اپنے والد سے بہت مار پری تھی یہاں تک کہ انہیں الٹا لٹکانے لگے تھے۔
پاکستان کرکٹ کے فاسٹ بالر وہاب ریاض نے ایک تقریب میں دوران خطاب بتایا کہ مجھے کرکٹ کھیلنے کا بہت شوق تھا، ایک میچ ہورہا تھا میں نے اپنی امی سے کہا کہ مجھے 10 روپے کرایہ دیں ورنہ میں پیدل چلا جاوں گا، پیسے نہ ملنے پر میں پیدل باہر چلا گیا اور کافی دیر بعد جب وہاں پہنچا تو میچ ختم ہو گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے پہلے دن آسٹریلیا نے تین وکٹوں کے نقصان پر 327 رنز بنا لئے
انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے بعد جب میں گھر واپس آیا تو والد صحاب کھڑے تھے میں نے جیسے ہی سلام لیا تو ایک ذور دار تھپر میرے منہ پر مارا میں نے ذور سے ابو بولا اس پر دوسرا تھپر دے مارا، 10 منٹ تک مجھے مارتے رہے، بعد ازاں انہوں نے باہر سے ایک بندہ بلایا اور کہا کہ اس کے پاؤں باندھوں اور اسے الٹا لٹکاؤ ، میری امی نے انہیں ایسا کرنے سے روکا، جب وہ مار مار کر تھک گئے تو انہوں نے پیار کیا اور کہا آئسکریم کھا کر آتے ہیں ۔