جہانگیر ترین مشکل سے دوچار،نئی پارٹی کس کے نام؟اہم خبر آ گئی

Jun 08, 2023 | 16:18:PM

(24نیوز)جہانگیر ترین کو پارٹی کے آغاز سے قبل ہی پریشانی کا سامنا،استحکام پاکستان تحریک کے نام سے پہلے ہی الیکشن کمیشن میں پارٹی رجسٹرڈ ہے۔

لیہ فتح پور کے رہائشی احمد کلیم نے پہلے ہی استحکام پاکستان تحریک کے نام سے پارٹی رجسٹرڈ کرا رکھی ہے،استحکام پاکستان تحریک کو ’’سکوں‘‘ کا انتخابی نشان الاٹ کیا جاچکا ہے،حالیہ الیکشن احمد کلیم اور ان کی اہلیہ نے اپنے کاغذات نامزدگی بھی اسی پارٹی سے جمع کروائے تھے۔

استحکام پاکستان تحریک کے چیئرمین احمد کلیم آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرینگے،احمد کلیم کا جہانگیر ترین کی پارٹی کو رجسٹریشن سے قبل ہی چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بڑا ریلیف، تیل اورگھی مزید سستا ہو گیا

مزیدخبریں