کراچی کی مردم شماری غائب کردی گئی ہے، اعداد و شمار سامنے لائے جائیں، حافظ نعیم الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کل ہمارے 63 لوگ کراچی میونسپل کارپوریشن کے ایوان میں موجود تھے، ہمارے 193 لوگ ہی میئر کے انتخاب کے دن ایوان میں ہوں گے، امید ہے دیگر سیاسی جماعتیں بھی میئر کے انتخاب میں ساتھ دیں گی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت وڈیرہ شاہی کو قائم رکھنا چاہتی ہے، پیپلز پارٹی کراچی کیلئے کچھ نہیں کرنا چاہتی، اس وقت ملک میں نئی نئی پارٹیاں وجود میں آرہی ہیں، ان حالات میں کراچی کی مردم شماری کو غائب کردیا گیا ہے، اس صورتحال میں تمام اعداد و شمار سامنے لائے جائیں۔
یہ بھی پڑھیے: پیپلز بس سروس بہترین،خاتون کا گمشدہ بیگ واپس کر دیا
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ماضی میں ایک پرچی دیکر کہا جاتا تھا کہ کراچی کی آبادی اتنی ہے، ایک کروڑ 91 لاکھ سے زائد کراچی کی آبادی بتائی جار ہی ہے جو کہ فراڈ ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان جھوٹا دعویٰ کر رہی ہے کہ انہوں نے کراچی کی آبادی میں 30 لاکھ کا اضافہ کیا، جو طریقہ کار اختیار کیا گیا وہ فراڈ ہے لہٰذا چیزیں سامنے لائی جائیں۔