نصیرالدین شاہ کے بیان پر پاکستانی فنکاروں کی دلچسپ ویڈیو وائرل

Jun 08, 2023 | 16:23:PM

(24نیوز) اداکار نصیرالدین شاہ کے اس دعوے پر جہاں سندھی زبان بولنے والے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اُنہیں سوشل میڈیا پر کرارے جواب دیے گئے وہیں اب فنکار برادری نے بھی  اداکار نصیرالدین شاہ کو ایک دلچسپ ویڈیو بنا کر جواب دے دیا۔

اداکار، پروڈیوسر، ہدایتکار یاسر نواز کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ، انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، اس ویڈیو میں اُن کے ہمراہ اداکارہ منشا پاشا اور دانش نواز کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں یہ تینوں نامور فنکار سندھی گلوکار ممتاز مولائی کے مشہور گانے ’ہم سندھ میں رہنے والے سندھی‘ پر ڈانس کر رہے ہیں اور ساتھ میں یہ گانا بھی گا رہے ہیں۔

منشا پاشا، یاسر اور دانش نواز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جسے اُن کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ نصیرالدین شاہ نے اپنی سیریز ’تاج‘ کے ایک پروموشنل ایونٹ کے دوران یہ دعویٰ کیا تھا کہ ’پاکستان میں بلوچی، باری، سرائیکی اور پشتو زبان بولی جاتی ہے لیکن بلاشبہ سندھی اب پاکستان میں نہیں بولی جاتی۔

جس پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی ان کو آڑے ہاتھوں لیا، اداکار کے بیان پر دلچسپ تبصروں اور تنقیدی ردعمل کے ذریعے انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

مزیدخبریں