امسال2 ہزار239ارب روپے سے زائد کی ٹیکس چھوٹ دی گئی، سروے رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اقتصادی سروے رپورٹ 2022-23 جاری کر دی،ایک سال کے دوران ٹیکسوں کی مد میں ریکارڈ چھوٹ دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال2 ہزار239ارب روپے سے زائد کی ٹیکس چھوٹ دیدی،ایف بی آر نے423 ارب89 کروڑ روپے کی انکم ٹیکس چھوٹ دی ،سیلز ٹیکس کی مد میں ایک ہزار 294ارب روپے کی چھوٹ دی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر جمع کرنے والوں کیلئے بری خبر،اسحاق ڈار نے خبر دار کر دیا
اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں521 ارب70 کروڑ روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی ،پیٹرولیم مصنوعات پر 632 ارب 95کروڑ سیلز ٹیکس کی چھوٹ دی گئی ،آزادترجیحی تجارتی معاہدوں کے تحت102ارب66 کروڑ روپے کی کسٹمز ڈیوٹی میں چھوٹ دی گئی ،رپورٹ کے مطابق ایکسپورٹ سے متعلق30 ارب 88 کروڑ روپے کی کسٹمز ڈیوٹی کی چھوٹ دی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر ضمنی الیکشن،کونسی جماعت آگے؟نتائج نے سب کو حیران کر دیا