تلور اور آئی بیکس سمیت نایاب پرندوں ،جانوروں کے شکار پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )رقبہ کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے اور معدنیات سے بھرپور صوبہ بلوچستان کی حکومت نے نایاب جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے زبردست قدم اٹھاتے ہوئے تلور اور آئی بیکس سمیت نایاب پرندوں اور جانوروں کے شکار پر پابندی عائد کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے تلور اور آئی بیکس سمیت نایاب پرندوں اور جانوروں کے شکار پر پابندی لگادی ہے،بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق18 ویں ترمیم کے تحت علاقوں کی الاٹمنٹ اور منسوخی صوبائی حکومت کا اختیار ہے، پرندوں کے شکار کے علاقوں کی تمام الاٹمنٹ منسوخ کردی ہیں، صوبے میں ٹرافی ہنٹنگ پر بھی پابند عائد ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:عمران حکومت کے بعد شہباز حکومت میں بھی گدھوں کی تعداد میں اضافہ
وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہےکہ کسی ملکی یا غیرملکی کو نایاب پرندوں یا جانوروں کے شکار کی اجازت نہیں ہوگی، جہاں نایاب پرندوں کے شکار کی اطلاع ملی ، اس علاقے کے ڈپٹی کمشنرکےخلاف کارروائی ہوگی۔