(24 نیوز)رمضان المبارک کے دوران فری آٹا تقسیم پروگرام میں ڈیوٹی کرنے والے پولیس افسران کیلئے نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے دو ماہ کی بنیادی تنخواہ دینے کا بڑا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے ماہ رمضان کے دوران مفت آٹا تقسیم میں ڈیوٹی کرنے والے آر پی اوز ، سی پی او ، ڈی پی اوز ، ڈی ایس پیز کے نام مانگ لیے گئے ،اے آئی جی فنانس نے سی سی پی او لاہور سمیت تمام اضلاع کے افسران سے فوری لسٹیں طلب کر لیں،افسران کودو بنیادی تنخواہیں 30 جون سے قبل ٹرانسفر کر دی جائیں گی۔