متحدہ عرب امارات میں ہفتہ وار چھٹوں میں اضافہ، نیا پیکج متعارف

Jun 08, 2023 | 21:20:PM
متحدہ عرب امارات میں ہفتہ وار چھٹوں میں اضافہ، نیا پیکج متعارف
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں ہفتے میں 3 چھٹیوں کا  پیکج متعارف کروایا گیا ہے تاہم ایک شرط بھی رکھی گئی۔

عرب امارات حکومت نے وفاقی شعبوں میں کام کرنیوالوں کو یہ سہولت مہیا کی ہے کہ جو ملازمین ملک کے اندر لیکن اصل دفتر سے دور فرائض سر انجام دیتے ہیں وہ ہفتے میں صرف 4 دن کام کر سکتے ہیں تاہم ان پر شرط یہ لگائی گئی ہےکہ وہ 4 دن کے دوران 10 گھنٹے کام کریں گے۔

 یہ سہولت ان ملازمین کیلئے بھی ہے جو ملک میں موجود اداروں کیلئے ڈیوٹی سر انجام دینے کیلئے بیرون ممالک موجود ہیں وہ بھی ہفتے میں 3 چھٹیوں کے مزے اڑا سکیں گے، دور دراز علاقوں میں ملازم افراد کیلئے بھی یہ سہولت مہیا کی گئی ہے۔