ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید کم ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بیرونی قرض کی ادائیگی کے باعث ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 9.33 ارب ڈالر رہ گئے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک ہفتے میں بیرونی قرض کی مد میں 17 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی،جس سے زرمبادلہ ذخائر 4.09 ارب ڈالر سے کم ہوکر 3.91 ارب ڈالر رہ گئے ۔
مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 لاکھ ڈالر اضافے سے 5.42 ارب ڈالر ہوگئے ،ملکی مجموعی ذخائر 17.80 ارب ڈالر کمی کے بعد 9.33 ارب ڈالر رہ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کی بڑی وکٹ گر گئی، اہم رہنما کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان