استحکام پاکستان میں شمولیت کے بعد فواد چودھری کو اہم ٹاسک مل گیا

Jun 08, 2023 | 22:46:PM

(24نیوز)پی ٹی آئی چھوڑ کر جہانگیر ترین کی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے فواد چودھری کو نیا ٹاسک مل گیا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق فواد چودھری کی جانب سے متعدد پی ٹی آئی رہنماوں سے رابطہ کیا گیا ہے، فواد چودھری نے رابطہ جہانگیر ترین کے کہنے پر کیا ،فواد چودھری کو پاکستان تحریک انصاف  کے مزید رہنماوں کو توڑنے کا مشن دیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:حفاظتی ٹیکے جان کے دشمن بن گئے

ذرائع کے مطابق فواد چودھری نے 10ٹکٹ ہولڈرز کو استحکام پاکستان جماعت میں شمولیت کی دعوت دی ، خیبر پختونخوا سے فواد چودھری دوستوں سے رابطے میں ہیں ، فواد دھری کے پاس عمران خان کے راز ہیں جنہیں بوقت ضرورت وہ استعمال کریں گے ، فواد چودھری کو استحکام پاکستان جماعت میں اہم عہدہ دیا جائے گا ، فواد چودھری ایک ماہ تک سامنے آئے بغیر استحکام پاکستان کی مضبوطی میں کردار ادا کریں گے ۔

مزیدخبریں