راولپنڈی؛ خواتین نے میونسپل ملازم کو کتوں کی نس بندی والا انجکشن لگا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)راولپنڈی میں خواتین نے آوارہ کتوں کیخلاف کارروائی کرنیوالی میونسپل کارپوریشن کی ٹیم پر حملہ کر دیا اور کتوں کی نس بندی والا انجکشن سرکاری اہلکار کو لگا دیا ۔
واقعہ خیابان سر سید کے علاقے میں پیش آیا ،خواتین نے میونسپل کارپوریشن کے اہلکاروں کو آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی سے روکنے کی کوشش کی ،کارروائی سے باز نہ آنے پر خواتین نے اہلکاروں سے ہاتھا پائی شروع کر دی ۔
خواتین ایک سرکاری اہلکار کو رکشے میں بٹھا کر ساتھ لے گئی ،اغوا کے دوران خواتین نے کتوں کی نس بندی کیلئے جانے والا انجکشن سرکاری اہلکار کو لگا دیا ۔
پولیس کاکہناہے کہ واقعے کی اطلاع مل چکی ہے مزید کارروائی جاری ہے ،سرکاری اہلکار پر تشدد اور انجکشن لگائے جانے کے حوالے سے درخواست مل چکی ہے ،اہلکار کو میڈیکل کیلئے ہسپتال بھیجا ہے ،میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مزید کاروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری نے شہباز شریف کی ہی وکٹ اڑا دی