ملک کو دوبارہ پٹری پر لانے کیلئے سیاسی مخالفین کیساتھ بیٹھے، نوازشریف

Jun 08, 2024 | 00:43:AM
ملک کو دوبارہ پٹری پر لانے کیلئے سیاسی مخالفین کیساتھ بیٹھے، نوازشریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم ملک کی خاطر اپنے سیاسی مخالفین کے ساتھ بیٹھے تاکہ ملک دوبارہ پٹری پر آ سکے۔

تفصیلات کے مطابق مری میں ن لیگی سینیٹرز کا اہم اجلاس ہوا،صدر ن لیگ میاں نواز شریف نے ارکان سے تفصیلی بات چیت کی، ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے لیگی سینیٹرز کو ایوان میں عوام کے مسائل کی بھرپور نشاندہی کی ہدایت کر دی، صدر ن لیگ نے ملک کی خاطر مل کر چلنے کی پالیسی پر تفصیلی بریفنگ دی ۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف نے کہاکہ ہم ملک کی خاطر اپنے سیاسی مخالفین کے ساتھ بیٹھے تاکہ ملک دوبارہ پٹری پر آ سکے،نواز شریف کا تقریر میں عمران خان کاذکر،اپنی قید کے دوران عمران خان نے ہم پر اپنا پھرپور زور چلایا ،امریکہ میں جا کر ہمارے اے سی اتارنے کی باتیں کرتا تھا ،یقین مانیں میں نے کبھی یہ سوچا تک نہیں کہ اس سے انتقام لوں نہ مجھے اس سے کوئی غرض ہے کہ اس کو کون کون سی سہولیات مل رہی ہیں۔

نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ سعدیہ عباسی کو اجلاس میں  خوش آمدید کہا ،قائد ن لیگ نے کہاکہ مجھے یاد ہے جب میں اور شاہد خاقان جیل میں تھے تو سعدیہ عباسی صاحبہ صبح شام ہماری خدمت کرتی رہتی تھیں،سعدیہ عباسی نے بھی بہت مشکل حالات کا سامنا کیا،نواز شریف کا ایک مرتبہ پھر شاہد خاقان عباسی کو اپنا ساتھی قرار دے دیا،ان کا کہناتھا کہ شاہد خاقان عباسی میرے مشکل کے ساتھی ہیں اور ان سے پرانا تعلق ہے ۔

نواز شریف نے پارٹی کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا،نواز شریف کا مریم نواز کی گرفتاری کے واقعے کا ایک بار پھر ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے ساتھ اتنا ظلم ہوا کہ میری آنکھوں کے سامنے میری بیٹی کو گرفتار کیا گیا،یہ لوگ مریم نواز کو باہر سے بھی گرفتار کر سکتے تھے لیکن ان کی کوشش تھی کہ کسی طرح مجھے توڑسکیں ۔

تقریر کے دوران مریم نواز نے بھی گرفتاری کا واقعہ سنا دیا،وزیراعظم پنجاب نے کہاکہ شہباز انکل مجھے بلایا کہ نیب والے آپ کو گرفتار کرنے آئے ہیں میں نے کہا میں والد صاحب سے مل آؤں ،میں  نے اندر ابھی میاں نواز شریف سے بات شروع ہی کی تھی کہ مجھے گرفتار کر لیا نیب والوں نے ،نواز شریف کی سینیٹرز سے کی گئی گفتگو آج نشر کرنے کا امکان  ہے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: