(24 نیوز )’اکھ لڑی بدوبدی ‘گانے سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ وجدان راؤ نے چاہت فتح علی خان کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔
24 نیوز کےاینکر مناظر علی سے گفتگو کے دوران ماڈل و اداکارہ وجدان راؤ نے انکشاف کیا کہ انہیں گانے کی کمائی سے کسی قسم کا حصہ نہیں دیا گیا ، اداکارہ نے الزام عائد کیا کہ چاہت فتح علی خان نے وعدہ کیا تھا کہ وہ گانے سے حاصل ہونے والی آمدن کا نصف حصہ انہیں دیں گے لیکن گانے کے وائرل ہونے کے بعد چاہت فتح علی خان نا صرف اپنے وعدے سے مکر گئے بلکہ میرے خلاف عجیب و غریب باتیں کرنا شروع کر دیں۔
اینکر نے سوال کیا کہ کیا کوئی تحریری معاہدہ ہوا تھا ؟ جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ نہیں کوئی تحریری معاہدہ تو نہیں ہوا تھا بس سیٹ پر میں تھی میری بہن تھی اور چاہت فتح علی خان تو انہوں نے زبانی یہ معاہدہ کیا تھا، اینکر نے سوال کیا کہ آپ کے اندازے کے مطابق چاہت فتح علی خان کو کتنے پیسے ملے ہیں ، آپ کے گانے کو 28 ملین ویوز ملے تھے جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ لوگ ہی بتا رہےہیں کہ تقریبا 50 سے 60 لاکھ روپے انہیں ملے ہیں،اداکارہ نے کہا کہ اب وہ ان کے خلاف عدالت میں جانے کا سوچ رہی ہیں۔