عثمان ڈار کی راولپنڈی کے 12 مقدمات میں ضمانت منظور

Jun 08, 2024 | 09:25:AM

 ( ارشاد قریشی) انسداد دہشت گردی عدالت نے رہنما تحریک انصاف عثمان ڈار کی 12 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے رہنما پی ٹی آئی عثمان ڈار کے خلاف 9 مئی کے 12 مقدمات کی سماعت کی، عثمان ڈار اپنے وکیل ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ذوالحج کا چاند نظر آگیا

عدالت نے رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عثمان ڈار کی راولپنڈی کے 12 مقدمات میں ضمانت منظور کی۔

واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ روز وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مزیدخبریں